20 جولائی 2014 - 09:57
داعش نے دوسوستربےگناہوں کو پھانسی کےپھندے پرلٹکایا

شام میں داعش دہشتگردوں نے ایک گیس فیلڈ کے دوسوستر کارکنوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے شام کے صوبہ حمص میں واقع شاعرگیس فیلڈ پر حملے کے بعد تقریبا دو سوستر ملازمین کو اجتماعی پھانسی دے دی ہے۔

اس رپورٹ کےمطابق شاعرگیس فیلڈ پر حملے میں شامی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش دہشتگردوں کے درمیان شدید لڑائی کے دوران تقریبا چالیس داعش دہشتگرد بھی مارےگئے۔

داعش نے گیس فیلڈ پر قبضے کے بعد بڑی تعداد میں عام شہریوں، حکومت کے ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کو پھانسی دے دی۔

شام کے سرکاری ذرائع نے اس خبر پر کوئي ردعمل ظاہر نہيں کیا ہے۔

درایں اثنا العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ دیرالزور کے الرشیدہ علاقے میں مسلح گروہوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں حلف الحربی نامی سعودی دہشتگرد سمیت متعدد مسلح افراد مارے گئے ہيں۔